:
Breaking News

بہار انتخاب 2025: نتیش کمار کا سخت وار — “پرانے چہرے پھر دھوکہ دینے نکلے ہیں، ہم وعدے نہیں کام دکھاتے ہیں”

top-news
https://maannews.acnoo.com/public/frontend/img/header-adds/adds.jpg

     مدیرِ اعلیٰ: ایم۔ ڈی۔ عالم

   پہلے مرحلے کی ووٹنگ سے عین قبل بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے اپوزیشن پر زبردست حملہ بولتے ہوئے کہا کہ اب بہار کے لوگ جھوٹے وعدوں کے جال میں نہیں پھنسیں گے۔ انہوں نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ اُن عناصر سے ہوشیار رہیں جو ’’نوکری اور بدلاؤ‘‘ کے نام پر صرف خواب بیچتے ہیں۔

سوشل میڈیا کے ذریعے عوام سے خطاب کرتے ہوئے نتیش کمار نے یاد دلایا کہ 2005 سے پہلے بہار کرپشن، بے روزگاری اور نقل مکانی کی علامت تھا، لیکن ان کی حکومت نے ریاست کی تصویر بدل دی۔

نتیش کمار نے کہا:ب کو یاد ہے 2005 سے پہلے بہار کی کیا حالت تھی۔ نوکری کے لیے زمین دینی پڑتی تھی، افسر بدعنوان تھے، اور نوجوان روزگار کی تلاش میں گھر چھوڑنے پر مجبور تھے۔ آج بہار سر اٹھا کر ترقی کی بات کر رہا ہے۔”

8 لاکھ سرکاری نوکریاں، 50 لاکھ روزگار کے مواقع

وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ 2005 کے بعد سے 8 لاکھ نوجوانوں کو سرکاری ملازمتیں دی جا چکی ہیں، جبکہ سرکاری اسکیموں کے ذریعے کروڑوں روزگار کے مواقع پیدا کیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 2020 میں شروع کیے گئے ’سات نشچیہ-2‘ پروگرام کے تحت ہدف 10 لاکھ سرکاری اور 10 لاکھ نجی ملازمتوں کا رکھا گیا تھا، جس سے اب تک تقریباً 50 لاکھ نوجوان فائدہ اٹھا چکے ہیں۔

اگلا ہدف — 2030 تک ایک کروڑ روزگار

نتیش کمار نے اعلان کیا کہ آئندہ پانچ برسوں میں حکومت کا مقصد ایک کروڑ نئے روزگار کے مواقع پیدا کرنا ہے۔ ریاست کے تمام محکموں میں نئی اسامیاں نکالی جا رہی ہیں، جبکہ ہنر مندی اور صنعتی سرمایہ کاری پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔بہار اب سرمایہ کاروں کے لیے موزوں ریاستو زیر اعلیٰ نے کہا کہ آج بہار سڑک، ریل اور ہوائی راستے سے ملک کے ہر حصے سے جڑا ہوا ہے۔ چوبیس گھنٹے بجلی، بہتر نظم و نسق، اور ہر ضلع میں زمین بینک کے قیام نے سرمایہ کاری کو آسان بنایا ہے۔م نے بہار کو سرمایہ کاروں کا نیا مرکز بنا دیا ہے۔ ہماری دوہری انجن والی حکومت ترقی کی رفتار کو نئی بلندیوں تک لے جا رہی ہے۔”

قراردادی ملازمین کو بہتر سہولتیں

نتیش کمار نے قراردادی (کنٹریکٹ) ملازمین کے لیے سروس کنڈیشن، اعزازیہ اور ریٹائرمنٹ ایج میں بہتری کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا، “ہم عارضی ملازمین کو مستقل ملازمین کے برابر سہولت دینے کے لیے پُرعزم ہیں۔”

نوجوان اور کھیلوں کی ترقی

وزیر اعلیٰ نے بہار یوتھ کمیشن کے قیام اور ’میڈل لاؤ، نوکری پاؤ‘ اسکیم کے تحت 454 کھلاڑیوں کو سرکاری ملازمت دینے کا ذکر کیا۔

مزید کہا کہ اب نئے اسپورٹس اسکالرشپ پروگرام کے ذریعے دیہی اور پسماندہ علاقوں کے کھلاڑیوں کو خصوصی مدد دی جا رہی ہے۔


اپوزیشن پر طنز — “ان کے پاس نہ نیت ہے، نہ پالیسی”

نتیش کمار نے کہا:وہی پرانے لوگ پھر نوجوانوں کو جھوٹے وعدوں سے بہکا رہے ہیں۔ ان کے پاس نہ نیت ہے نہ منصوبہ۔ ہم جو کہتے ہیں وہ کر کے دکھاتے ہیں، اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔”یہ بتانا ضروری ہے کہ...بہار اسمبلی انتخابات 2025 دو مرحلوں میں ہوں گے۔ پہلا مرحلہ 6 نومبر کو 18 اضلاع کی 121 نشستوں پر اور دوسرا مرحلہ 11 نومبر کو ہوگا۔نتائج 14 نومبر کو جاری کیے جائیں گے۔


https://maannews.acnoo.com/public/frontend/img/header-adds/adds.jpg

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *